سیوریج کے پانی سے سراب سبزیاں تلف،35 ٹیوب ویل پکڑ لئے

سیوریج کے پانی سے سراب سبزیاں تلف،35 ٹیوب ویل پکڑ لئے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے سیوریج کے پانی سے سبزیاں اْگانے پر کارروائی کی۔ ضلعی انتظامیہ نے ہڈیارہ ڈرین کے سیوریج والے پانی سے سبزیاں اْگانے پر سخت کارروائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سیلم، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ انہار اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گاؤں کھر ملیاں میں 12 کنال پر لگی پالک اور 16 کنال پر لگے کددو کی سبزیوں کو سیوریج کا پانی دیا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے اْگائی جانے والی سبزیوں کو تلف کر دیا گیا ہے اورہڈیارہ ڈرین پر لگے 35 ٹیوب ویلز کو پکڑ لیا گیاجن کے زریعے سے سیوریج کا گندا پانی نکالا جا رہا تھا۔ انہوں نے محکمہ انہار کو فوری اِن ٹیوب ویلز کو مسمار کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی سی لاہور دانش افضا ل نے کہا کہ متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیوریج کے پانی سے سبزیاں اْگانے کا سخت نوٹس لیا تھا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہاکہ لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سبزیوں کو دئیے جانے والے پانی کو چیک کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1