حکومت ملک سے جہالت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے،رفعت امانت

حکومت ملک سے جہالت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے،رفعت امانت

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں جہالت دور کرنے کے لئے وافر وسائل مہیا کریں۔ جبکہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ سے زائد معصوم بچے جن میں بچیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ والدین کی غربت کی وجہ سے سکول نہیں جاسکتے۔ حکومتوں کا فرض ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی لعنت کو دور کرنے کے لئے نوجوانوں بمعہ خواتین کے لئے معیاری، باوقار روزگار کی سہولتوں کو عام کرے اْنہیں مساوی کام پر مساوی اْجرت کی ادائیگی یقینی بنائے۔ بالخصوص جاگیرداری کی لعنت کی وجہ سے زرعی خواتین کارکنوں اور گھریلو ملازمین کا استحصال ختم کرائے یہ مطالبات خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام ایک خصوصی کانفرنس بختیار لیبرہال لاہور میں زیرصدارت رفعت امانت ریجنل چیئرپرسن منعقد ہوئی جسے خواتین نمائندگان ٹریڈیونین بمعہ سلٰمی یاسمین، تسنیم کوثر، ریحانہ کوثر، ہماعزیز، شاہانہ، حمیرا رفیق اور بزرگ مزدور راہنماء خورشید احمد جنرل سیکرٹری،اْسامہ طارق سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے خطاب کیا۔

اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں شادیوں کی تقریبات کا سادگی سے انعقاد لازمی قرار دے اور معاشرہ میں جہیز کی سماجی لعنت کا خاتمہ کرے جوکہ غریب خاندانوں کے لئے اْن کی اقتصادی موت ہے سماج میں خواتین کے خلاف تشدد اور خوف وہراس ختم کرائے ملک کے پالیسی ساز اداروں، عدلیہ اور قانون ساز اداروں میں کارکن خواتین کو نمائندگی کا حق دے تاکہ معاشرہ میں خواتین کا استحصال ختم ہو-

ورکرز خواتین

مزید : میٹروپولیٹن 1