92 آوارہ کتے تلف

  92 آوارہ کتے تلف

  



لاہور (جنرل رپورٹر) سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب احمد گرمانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شاہد اکرام کی زیر نگرانی عملہ تلفی سگاں آوارہ نے شہر بھر میں 124آوارہ کتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا۔لاہور میں 92 کتے تلف کئے گئے۔ نشتر زون میں 25 بذریعہ کارتوس اور 10بذریعہ زہر تلف کئے گئے۔ سمن آبادزون میں 8 بذریعہ کارتوس اور 3 بذریعہ زہر تلف کئے گئے۔ علامہ اقبال زون میں 25 بذریعہ کارتوس اور 11 بذریعہ زہر تلف کئے گئے۔ راوی زون اورشالامار زون میں 25بذریعہ کارتوس اور 8بذریعہ زہر تلف کئے گئے۔ واہگہ زون میں 9کتے تلف کئے گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں عوام الناس کی حفاظت کیلئے کتے مار مہم جاری رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1