اسلام نے عورت کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دیا ہے، ذکر اللہ مجاہد

  اسلام نے عورت کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دیا ہے، ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اسلام میں میرا جسم میری مرضی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔جسم اللہ کی امانت ہے اور اس پر اختیار بھی اسی کا ہے۔ اسلام نے عورت کو عزت، حقوق اور معاشرے میں ایک اعلیٰ مقام عطاء کیا ہے۔ عورت کی نام نہاد آزادی اور شرم و حیاء والے معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں حیا ء کا معاشرہ اور خاندانی نظام عورت کے تحفظ کا ضامن کے عنوان سے ہونے والے آل پارٹیز سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آ ل پارٹیز سیمینار میں لیاقت بلوچ، غلام محی الدین دیوان، علامہ رائے ظفر علی، سید شوکت علی اعوان، شاید نوید ملک، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، محمد افضل خان، رانا رحمت علی، عطاء الرحمن، مولانا مختار احمد خان سواتی، حامد انوار، عبدالعزیز عابدسمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1