نامور کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر مال ملک انور خان نے ناامور کامیڈین امان اللہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیڈی کنگ امان اللہ نے فن مزاح سے لوگوں میں خوشیاں بکھیریں۔ صوبائی وزیر نے یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ فن کے شعبہ کیلئے امان اللہ کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اور امان اللہ کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو گا۔ صوبائی وزیر ملک انور خان نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردری اور اظہار تعزیت کیا۔
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے پاکستانی مایہ ناز اور عالمی شہرت یافتہ فنکار امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امان اللہ کے جانے سے اسٹیج کی دنیا میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے کہ جسکو دوبارہ بھرنا ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ امان اللہ کی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث پوری دنیا میں پاکستان کی ایک مثبت پہچان بنی اور دنیا بھر میں قہقہے بکھیرنا ہی اما ن اللہ کا مشن تھا۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ امان اللہ جیسا عظیم فنکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے اور ایسے آرٹسٹ تھے جنکی زبان اتنی سادہ اور شفاف ہوتی تھی کہ لوگ اپنے تمام گھر والوں کو ساتھ لیجانا پسند کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امان اللہ نے سادہ زندگی گزاری اور کبھی بھی دولت وغیرہ کی وجہ سے اکڑ نہیں دکھائی بلکہ ہر خاص وعام سے ایک انداز میں ملتے تھے۔