سرکاری ہسپتالوں کو اَپ گریڈکیا جا رہا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

سرکاری ہسپتالوں کو اَپ گریڈکیا جا رہا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

  



لاہور (جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیزمینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی اورایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق ودیگرافسران نے شرکت کی۔وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے اجلاس میں پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اورترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی اورایڈیشنل سیکرٹری عمرفاروق نے صوبائی وزیرکوجاری ترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کی تازہ صورتحال بارے آگاہ کیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں مدراینڈ چائلڈہسپتال میانوالی، ساٹھ بستروں پرمشتمل ہسپتال راولپنڈی، دوسوبستروں پرمشتمل مدراینڈ چائلڈ ہسپتال لیہ کی تعمیر، دو سوبستروں پرمشتمل ہسپتال راجن پورکی تعمیر و دیگر ہسپتالوں کی تعمیر شامل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1