تحریک لبیک کے زیراہتمام ”یوم ختم نبوت“ منایا گیا

تحریک لبیک کے زیراہتمام ”یوم ختم نبوت“ منایا گیا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کی دعوت پر حج فارم سے ختم نبوت کا کالم نکالے جانے پر ملک بھر میں احتجاج کیلئے ”یومِ ختم نبوت“منایا گیا۔خطباء نے ختم نبوت کے موضوع پر جمعۃ المبارک کے خطبات دئیے۔اس موقع پر مرکز صراط مستقیم جامع رضائے مجتبیٰ میں تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا۔ عقیدہ ختم نبوت کو چھیڑنے والوں کو چھوڑ دینے کی پالیسی سے مسلسل نقصان ہورہا ہے۔لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔حلف نامہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں اور عقیدہ ختم نبوت پر ہرزہ سرائی کرنے والے رانا ثناء سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا تو آج یہ جسارت نہیں ہوتی۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کا یوم احتجاج حکمرانوں کو خبر دار کرنے کیلئے ہے کہ ختم نبوت کے کالم کی حج فارم میں واپسی کافی نہیں۔ اس گھناؤنی حرکت کے ذمہ داران کو بے نقاب کر کے انہیں سزا دینا ضروری ہے۔عقیدہ ختم نبوت ہمارے پورے دین کی بنیاد ہے۔اسلام دشمن قوتیں اسلام پر حملہ کروانے کیلئے قادیانیوں کی پشت پر کھڑی ہیں۔عقیدہ ختم نبوت سے بغاوت کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔قادیانی ہرگز مسلمانوں کا کوئی فرقہ نہیں بلکہ دین اسلام کے خلاف بہت بڑا فتنہ ہے۔ جن سے ہر وقت با خبر رہنا اور انکی سازشوں کا خاتمہ ضروری ہے۔اس سلسلہ میں 21مارچ کو اسلامیان پاکستان کل پاکستان سنی کانفرنس میں عقیدہ ختم نبوت کے ہر گھڑی میں تحفظ کیلئے حلف اٹھائیں گے سنی کانفرنس کا انعقاد صراط مستقیم یونیورسٹی گراؤنڈ رنگ روڈ رضا نگر لاہور میں کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔

یوم ختم نبوت

مزید : میٹروپولیٹن 1