”حیا عورت کا زیور“کے موضوع پر اہم تقریب

  ”حیا عورت کا زیور“کے موضوع پر اہم تقریب

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ کی جانب سے عورت کے تقدس پر اظہار خیال کرنے کیلئے“حیا عورت کا زیور“کے موضوع پر اہم تقریب کا ہتمام کیا۔تقریب کی صدارت لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین کی چیئرپرسن ناظرہ مسعودصدیقی اور صدر خواتین ونگ مہوش مسعودصدیقی نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہوش مسعودصدیقی نے کہاکہ عورت حیا کا پیکر ہے اور عورت کو جومقام دین اسلام نے دیا ہے کسی دوسرے مذہب میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ آجکل سوشل میڈیا پر خواتین کے حقوق اور آزادی کی آڑ میں غیر شرعی اور غیراسلامی کلچر کے فروغ کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔ تقریب میں شریک خواتین کی جانب سے غیراسلامی اور غیر شرعی کلچر کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1