جنرل ہسپتال میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آج واک ہو گی

جنرل ہسپتال میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آج واک ہو گی

  



لاہور (جنرل رپورٹر)خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے آج بروز ہفتہ صبح ساڑھے 9بجے لاہور جنرل ہسپتال میں واک اور سیمینار منعقد ہو گا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ ایل جی ایچ شعبہ سرجری کی انچارج ڈاکٹر آمنہ جاوید نے تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت، سابق ڈین سروسز ہسپتال پروفیسر شہناز جاوید خان، ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین سمیت لیڈی ڈاکٹرز، نرسزاور فی میل سٹاف شرکت کرے گا۔

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1