آئین اور جمہوریت کی بالادستی ہی ترقی کی ضامن،جاوید قصوری

  آئین اور جمہوریت کی بالادستی ہی ترقی کی ضامن،جاوید قصوری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی اور صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی ہی ترقی کی ضامن ہے۔تمام ترقی یافتہ ممالک نے اسی راستے پر چلتے ہوئے دنیامیں اپناآپ منوایاہے۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بیرونی سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے دوسرے ممالک کارخ کررہے ہیں۔

۔ملکی حالات کی بے یقینی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔جماعت اسلامی ہی پاکستان کے عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین محاذ آرائی نے غیر جمہوری قوتوں کواقتدار کی راہ دکھائی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1