سٹرک کنارے صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والے 20افراد گرفتار

  سٹرک کنارے صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والے 20افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے چیل کے گوشت اور صدقہ کے گوشت کو سڑک کنارے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے کارروائیاں کیں۔کارروائیاں راوی پل، سگیاں پل، گجومتہ سٹاپ، کینال بینک دھرم پورہ، علامہ اقبال زون اور سمن آباد زون کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جارہا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے پر 144 سیکشن کے تحت پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو اِن کی وجہ سے ٹریفک حادثات اور ماحول کی خرابی کی پریشانی کا سامنا ہے۔