عورت مارچ اسلامی روایات اور اقدارکیخلاف ہے، علامہ خادم رضوی

      عورت مارچ اسلامی روایات اور اقدارکیخلاف ہے، علامہ خادم رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ عورت مارچ کا ایجنڈا اسلامی روایات اور اقدارکیخلاف ہے۔اسلام اور آئین پاکستان نے عورت سمیت ہر شہری کے حقوق واضع کردیے ہیں۔ایک مخصوص طبقہ پاکستان کو لبرل ازم کی طرف لے کر جارہا ہے۔ہمارا معاشرہ کسی صورت ماں،بہن اور بیٹی کو سڑکوں پر ڈانس کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔بے حیائی اور فحاشی پھیلانے والوں کو حکومتی سپورٹ سوالیہ نشان ہے۔ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے مغربی روایات کو پرموٹ کررہے یں۔علامہ خادم حسین رضوی نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو سوچی سمجھی سازش کے تحت جاہلیت کی طرف لے کر جایا جا رہا ہے۔

ہمارے معاشرے میں علماء کرام کے متعلق بھی بدگمانیاں پیدا کی جارہی ہے۔علماء کرام اگر عورت مارچ کے خلاف بات کررہے ہیں تو علماء کی کردار کشی کی جارہی ہے۔افسوسناک صورتحال ہے کہ جن اداروں کا کام ملک میں بے حیائی کو روکنا ہے وہ اس کو سپورٹ کرنے میں مصروف ہیں۔تحریک لبیک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسی منفی اور شیطانی روایات کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی۔
علامہ خادم رضوی