تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام ”یوم شرم و حیا“ منایا گیا

  تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام ”یوم شرم و حیا“ منایا گیا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام ملک بھر میں“ یوم شرم و حیا“ منایا گیا اور ”اسلام میں عورت کا مقام“ کے موضوع پر خطابات جمعہ دیئے گئے۔ ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں منظور کی گئی قراردادوں میں حقوق نسواں کے نام پر خرافات اور عریانی و فحاشی پھیلانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت عورت مارچ کے نام پر ہونے والی بیہودگی کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور خلاف اسلام نعروں کی روک تھام کرے۔

یوم شرم و حیا

مزید : میٹروپولیٹن 1