تجاوزات کیخلاف آپریشن،بھاری سامان ضبط،مالکان کو جرمانے

  تجاوزات کیخلاف آپریشن،بھاری سامان ضبط،مالکان کو جرمانے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن راوی زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4200روپے جرمانہ عائدکیا۔ سمن آباد زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2500روپے جرمانہ کیا۔داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے کچار لارنس روڈ سے تجاوزات کا سامان ایک ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔عزیزبھٹی زون اسکواڈ نے کینال روڈ، لال پل سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ گلبرگ زون اسکواڈ نے ظہور الٰہی روڈسے تجاوزات کا سامان ایک ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ واہگہ زون اسکواڈ نے داروغے والاسے تجاوزات کا سامان ایک ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا یا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2400روپے جرمانہ کیا۔علامہ اقبال زون اسکواڈ نے ٹھوکر نیاز بیگ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لادکر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔ اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 6ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 11,100 روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1