بلاول بھٹو زرداری عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستانی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ وہ پاکستان کی یوتھ کے حقیقی لیڈر ہیں۔ عمران خان ستر سال کی عمر میں بھی خود کو یوتھ کا لیڈر کہلواکر یوتھ کو دھوکا نہیں دے سکتے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو مایوس کردیا ہے اور ان کی نام نہاد تبدیلی کو بھی قوم نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قوم کو کسی نہ کسی نان ایشوز مین الجھا کر کبھی چپکے سے چینی کی فی کلو قیمت میں دو روپے کااضافہ کردیتے ہیں تو کبھی بجلی کے بلوں میں کوئی لیوی ٹیکس لگا کر بیچاری عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ اس حکومت نے بجلی گیس پانی کے بلون مین اس قدر ٹیکس لگا دئیے ہیں۔
اگر عوام ان بلوں کو غور سے پڑھنا شروع کریں تو انہیں سمجھ آئے گی کہ حکومت ان سے ان بلوں میں وہ ٹیکس بھی لے رہی ہے جن کاانہوں نے کبھی نام بھی نہیں سنا ہوگا۔
اشرف بھٹی