عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام یوم شہداء ختم نبوتؐکا اہتمام

  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام یوم شہداء ختم نبوتؐکا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام تحریک ختم نبوتؐ مارچ 1953 ء کے 10ہزار شہداء کی یاد میں یوم شہداء ختم نبوت منایاگیاعظیم الشان قربانیاں دینے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،شہداء ختم نبوت کا مشن جاری رکھنے کا عزم۔ جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولاناسید ضیاء لحسن شاہ، مولاناعبدالشکوحقانی، مولاناقاری عبدالعزیز، قاری ظہورالحق، مولاناخالدمحمود، مولانا سعیدوقار، مولانا ظہیراحمدقمر، قاری محمداقبال،مولانا حافظ عبدالشکور یوسف، مولانا مسعوداحمد نے بھی خطاب کیا۔
شہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 1953ء کی تحریک ختم نبوت کے ہزاروں شہداء نے اپنے مقدس لہو سے عقیدہ ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ اور ملک کے اسلامی تشخص کا دفاع کیااور اپنی جانیں قربان کر کے عقیدہ ختم نبوت کی آبیاری کی۔