غلام سرور گورسی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت
لاہور (خصوصی رپورٹ) چوہدری غلام سرور گورسی (ریٹائرڈ) اعلیٰ پولیس آفیسر کے بیٹے چوہدری عدنان سرور گورسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، فنانس سیکرٹری پی پی پی لاہور ٹکٹ ہولڈر این اے 127 کی دعوت ولیمہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماؤں، اعلیٰ پولیس افسران، بیوروکریٹس، عدلیہ، وکلاء حضرات ممتاز شخصیات سیاسی وسماجی تنظیموں کے سرکردہ افراد مختلف مکاتب فکر شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریب سیاسی اجتماع بن گئی۔ جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حاجی عزیز الرحمن چن، اسرار الحق بٹ، چوہدری غلام سرور گورسی، چوہدری شاہد علی اکبر، چوہدری سلمان سرور گورسی ایڈووکیٹ، سردار لطیف خان کھوسہ، ثمینہ خالد گھرکی، چوہدری شرجیل شاہد، چوہدری عدیل اکبر، موسیٰ علی گیلانی، میاں منظور وٹو، چوہدری اسلم گل، سید حسن مرتضیٰ، بیرسٹر عامر حسن، سردار محمد حسین ڈوگر، عثمان سلیم ملک، میاں قاسم ضیاء، سونیا خان، منور انجم، آئی جی میاں جاوید اسلام، ڈی آئی جی عبدالرب چوہدری، ایس ایس پی میاں طاہر رزاق، ایس ایس پی ڈاکٹر علی رضا، ایس ایس پی میاں اقبال حمید (سید عنایت علی شاہ ڈی ایس پی)، جسٹس (ر) نذیر غازی، انس غازی، صدر لاہور ہائی کورٹ طاہر نصراللہ وڑائچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب عبدالقیوم ایف آئی اے، میاں نصیر، فیصل میر، چوہدری شاہ نواز چیئرمین پنجاب بار کونسل کے علاوہ ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء تقریب نے چوہدری عدنان سرور گورسی کو دلی طور پر مبارکباد بھی پیش کی۔