لیسکو سرکلز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے، مجاہد پرویز چٹھہ

    لیسکو سرکلز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے، مجاہد پرویز چٹھہ

  



لاہور(خصوصی رپورٹ) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالہ کو ہر صورت ممکن بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے۔لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں کھلی کچہریوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ لیسکو اعلامیے کے مطابق آج7مارچ بروزہفتہ گلشن راوی ڈویژن (چوبرجی پارک سب ڈویژن) صبح ساڑھے 10 بجے، سول لائنز ڈویژن (اچھرہ کسٹمر سروسز سینٹر فیروز پور روڈ) صبح ساڑھے 10بجے، مغلپورہ ڈویژن صبح ساڑھے 10 بجے، حجرہ ڈویثرن صبح ساڑھے 10بجے، گلبرگ ڈویژن (C-76 مسلم ٹاؤن بلمقابل نقشہ سٹاپ وحدت روڈ شاہ کمال سب ڈویژن) صبح ساڑھے 10 بجے، مریدکے ڈویژن صبح 11 بجے، قصور سٹی ڈویژن(لیسکو کمپلیکس خیم کرن روڈ) صبح10 بجے جبکہ ننکانہ ڈویثرن(منڈی فیض آباد سب ڈویژن) میں صبح ساڑھے 10بجے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1