کامسیٹس یونیورسٹی میں تیسری ڈائس انفارمیشن انیبلنگ ٹیکنالوجی کانفرنس

کامسیٹس یونیورسٹی میں تیسری ڈائس انفارمیشن انیبلنگ ٹیکنالوجی کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس میں تیسری ڈائس انفارمیشن انیبلنگ ٹیکنالوجی کانفرنس کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے ملک میں نہایت قابل لوگ ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر دم کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی کارکردگی کو پوری دنیا سراہتی ہے ہمیں اپنے معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔ تعلیمی ادارے اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر طاہر نعیم نے سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقاص نے کہا کہ ڈائس کا بنیادی مقصد سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت کے فروغ کے ذریعے حکومت شعبوں سمیت تعلیمی انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ڈائس میں پورے پاکستان سے 53 پراجیکٹس موصول ہوئے ہیں جن میں سے 80پراجیکٹس کی نمائش کی گئی اس کی ساتھ ساتھ سمپوزیم اور کمسیٹس ٹیکنالوجی پارک ڈائس ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور انڈسٹریل نمائش کا افتتاح بھی کیا گیا۔تقریب میں حسینہ معین، عثمان پیرزادہ، سید نور اور مصباح اسحاق نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔
تقریب دو روز جاری رہے گی اور ملک بھر سے سائنسدان اساتذہ اور طلبا شرکت کرینگے