افغان امن معاہدہ طالبان کی فتح مبین ہے،حافظ عاکف سعید

افغان امن معاہدہ طالبان کی فتح مبین ہے،حافظ عاکف سعید

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے اپنے بیان میں افغان طالبان اور امریکہ امن معاہدے کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور اِسے طالبان کی فتح مبین قرار دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکہ 48ممالک کے لاؤ لشکر کے ساتھ افغانستان پر حملہ آور ہوا تھا مگر 19سال کے طویل عرصے میں کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ نہتے افغان مجاہدین نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و تائید سے موجودہ سپر پاور امریکہ اور اُس کے تمام اتحادیوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔

جس کے نتیجے میں امریکہ امن معاہدہ پر مجبور ہوا۔ میڈیا اسے امن معاہدہ قرار دے رہا ہے جبکہ درحقیقت یہ امریکہ کے ناجائز قبضے کے خاتمے کا معاہدہ ہے۔ امریکہ ایک دھوکے باز ملک ہے لہٰذا حالیہ امن معاہدے کے باوجود افغان مجاہدین کو امریکہ سے ہمہ وقت چوکنا اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ افغان مجاہدین اپنی مؤمنانہ فراست کو بروئے کار لاتے ہوئے امریکہ کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1