ہنگری سفیر کاگورنمنٹ کالج یو نیور سٹی کا دورہ

ہنگری سفیر کاگورنمنٹ کالج یو نیور سٹی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یو نیور سٹی لاہور میں ہنگری سفیر کا دورہ،جی سی یو بخاری آڈیٹوریم میں ڈاکٹر لیٹنر کی تختی پرپھولوں کا گلدستہ رکھا۔ تقریب میں ڈینز پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ سمیت سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔بعدازاں سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ میں سفیر استوان شازبوکا کہنا تھا کہ ان کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہنگری میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر لیٹنر نے برصغیرمیں جدید نظام تعلیم کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے جی سی یو میں ڈاکٹر لیٹنر کی روایات کو زندہ رکھنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور سینئر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ ہنگری حکومت نے پاکستانی طلبا کے لئے 200 اسکالرشپس کا اجراء کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سفارتخانہ ہنگری کی یونیورسٹیوں اور جی سی یو کے مابین تعلیمی باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے مدد فراہم کرے گا۔