طلباء کے مطالعاتی دورے
لاہور ( لیڈی رپورٹر)لنڈن اکیڈمک پلاننگ سکول‘ جونیئر گرلز کیمپس‘ شاد باغ‘لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور علم و ہنر فاؤنڈیشن سکول‘ پائپ سٹاپ ہمدردچوک ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گوپال نگر‘لاہور‘گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول‘ ایمپریس روڈ‘ لاہور اورگورنمنٹ سلمان شہید بوائز ہائی سکول‘ امامیہ کالونی‘ شاہدرہ‘لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 431تھی