سروسز ہسپتال، 44 ملازمین میں ریگولر کے لیٹرز تقسیم

سروسز ہسپتال، 44 ملازمین میں ریگولر کے لیٹرز تقسیم

  



لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز ہسپتال کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ریگولر ہونے والے مزید 44 ملازمین میں مستقلی کے لیٹر جاری کر دئیے گئے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز کی تقریب منعقد ہوئی۔ پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ، ایم ایس پی آئی ایم ایچ ڈاکٹر محمد اشرف چودھری اور مسز ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے ملازمین میں لیٹرز تقسیم کئے۔ مستقلی کے لیٹرز ملنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر پیر میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف پرنسپل اور ایم ایس کو خراج تحسین کرتا ہے کہ جن کی بدولت ملازمین کے مسائل اورمطالبات پورے ہو رہے ہیں۔اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف کے دیگر عہدیداران و کارکنان منیر عمر، راشد محمود، راشد گجر، رشید مغل، رفیق مسیح، خالد مسیح، لیاقت مغل، بابر گل، شاہد، مرزا شہباز، حافظ سجاد، خالد اعمانیول، شیر افگن،پیرا میڈیکل فیڈریشن کے چیئرمین یوسف بلا، ایپکا سمز کے صدر یوسف علی ظفر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1