معاون خصوصی عارف احمد زئی سے سیکرٹری معدنیات نظر حسین شاہ کی ملاقات

  معاون خصوصی عارف احمد زئی سے سیکرٹری معدنیات نظر حسین شاہ کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی سے سیکرٹری محکمہ معدنیات نظر حسین شاہ نے جمعہ کو سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری نظر حسین شاہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی طور پر معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون وزیراعلی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحات لاگو کرنے کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ وقت کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق عوام تک خدمات کی فراہمی ممکن ہو۔ صوبے میں کان کنی سے جڑے ملازمین اور کاروباری حضرات کو تمام آسانیاں دی جائیں تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات ان تمام عناصر کے خلاف قانونی کارروائی ممکن بنائے جو اقربا پروری میں ملوث ہیں اور عوام دوست اقدامات کی راہ میں رکاوٹ حائل ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر