رستم، گھریلو ناچاقی کی بناء پر خاتون نے خودکشی کر لی
رستم(نمائندہ پاکستان) گھریلو ناچاقی کی بناء پر خاتون نے خودکشی کر لی، سسر نے داماد پر بیٹی کی قتل کا مقدمہ درج کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ مچھی کے رہائشی مسمی القیاص ولد علی باز خان نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران اطلاع ملی کہ آپکی بیٹی مسماۃ (م) نے گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی جب میں ہسپتال گیا تو میری بیٹی مسماۃ (م) مردی پڑی تھی انہوں نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ دو سالوں سے گھریلو ناچاقی کی بناء پراس کی شوہر رح الامین ولد زمان گل سکنہ حافظ آباد پیندوکوٹھے رستم اسکے ساتھ جھگڑے کر رہاتھا لہٰذا میری بیٹی مسماۃ (م) نے خودکشی نہیں کی بلکہ اپنے شوہر ر ح الامین نے میری بیٹی کو پانسی کیا ہے پولیس تھانہ رستم نے سسر کے رپورٹ پر دامادکو ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔