جندول سمیت ضلع بھر میں تیز بارش کا سلسلہ جاری

  جندول سمیت ضلع بھر میں تیز بارش کا سلسلہ جاری

  



جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سمیت ضلع بھر میں موسم سرما اور بہارکی پہلی تیز بارش، تین روزمسلسل جاری ہے جس کے وجہ سے موسم شدیدسرد اور پہاڑی سلسلوں نے سفید چادر اوڑھ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرماکے موسم بہار شروع ہونے کا پہلی تیز بارش کے بعد پہاڑی سلسلوں نے سفید چادر اوڑھ لیا ہے برفباری کے بعد شہری علاقوں کے لوگ سیاحتی مقامات کے دورے کر کے پہلی برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں تو دوسری جانب سیاحتی مقامات شاہی بنشاہی، لڑم ٹاپ، مسکینی درہ،گرشم میدان و دیگر علاقہ جات میں سہولیات کے فقدان کا رونا روتے ہیں۔ سیاحتی مقامات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمرات اور جمعی کے روز شاہی بنشاہی میں شدید بارش کے باجود برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے کثیر تعداد میں سیاح دیکھے گئیں مگر مذکورہ علاقہ میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ کوئی سہولت یا دوسرا انتظام موجود نہیں جس کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔علاقہ میں بارش و برفباری سے موسم بہت ٹھنڈا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گرم کھانوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے پہننا ایک بار پھر سے شروع کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر حکومت جلد از جلد ضلع بھر کے سیاحتی مقامات کو ترجیحاتی بنیادوں پر سہولیات سے آراستہ کر دیں تو سیاحوں کی آمد کا سلسلہ تیز ہوجائے گا اورعلاقہ کے لوگوں کی معاشی حالت بہت بہتر ہو جائے گی تاہم اگر سہولیات کے فقدان کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہاں تو شاہی بنشاہی و دیگر سیاحتی مقامات میں رہائش پذیر لوگ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے دوسرے علاقوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر