آئس اور چرس برآمد، ملزمان گرفتار

آئس اور چرس برآمد، ملزمان گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر میں مختلف تھانوں کی حدود میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے قبضے سے 9 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 145 گرام آئس بھی برآمد کر لئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصو صی ہدا یت پر ضلع بھر میں ایس ایس پی آپر یشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں پشاور پولیس نے منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے،جس کے دوران ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلا م خالد کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ علاقہ تھانہ انقلاب کی حدود میں مشہور منشیات فروش اپنا مکروہ دھندہ جاری رکھتے ہوئے موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ انقلاب احمد جان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے موسٰی زئی کے علاقہ میں موجود مشہور منشیات فروش اول خان ولد رئیس سکنہ موسی زئی اور راحت ولد حضرت گل سکنہ بڈھ بیر کو نہایت حکمت عملی کیساتھ گرفتار کر لیا گیا،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ سجاد احمد نے منشیا ت فروشوں ظہور خان ولد گل محمد،نور شید ولد شیرین،آصف علی ولد حشمت علی اور موسی ولد صنو بر تھانہ سر بند پولیس نے ملزم شہزاد ولد سر فراز،تھانہ خزانہ پولیس نے ریاض ولد بہرام،تھانہ خان رازق شہید پولیس نے یونس ولد داوڑ کو گرفتار کر لیا،تمام گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجمو عی طور پر 9 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 145 گرام آئس بھی برآمد کر لئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر