قبائیلی ضلع مہمند کیلئے انصاف لیبر ونگ کابینہ تشکیل

قبائیلی ضلع مہمند کیلئے انصاف لیبر ونگ کابینہ تشکیل

  



مہمند(نمائندہ پاکستان)قبائیلی ضلع مہمند کے لئے انصاف لیبر ونگ کابینہ تشکیل دی گئی۔ ریب علی شاہ صدر اور جہانگیرخان جنرل سیکرٹری چن لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں تحریک انصاف لیبر ونگ کی کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس حوالے سے انصاف لیبر ونگ پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک عرفا ن اللہ نے ریجنل صدر طیب جان کے زیرصدارت میٹنگ فیصلے کے مطابق نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق ضلع مہمند انصاف لیبر ونگ کابینہ کے لئے ریب علی شاہ صدر، جہانگیرخان جنرل سیکرٹری،سرفراز خان سینیئرنائب صدر،عرفان اللہ نائب صدراول،عمرخان صافی نائب صدر دوم،نادرخان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ُزیر خان فنانس سیکرٹری، زیف اللہ خان انفارمیشن سیکرٹری، محمدلائق سیکرٹری لیبرڈویلپمنٹ، خان زادہ جوائنٹ سیکرٹری اور نور نواب کو جوائنٹ سیکرٹری برائے ریجن منتخب کرلیا گیا ہے۔ نومنتخب کابینہ ارکان نے ضلع مہمند میں لیبر کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے بھر پورجدوجہد شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر