رستم، موبائل شاپ سے لاکھوں کے موبائل چوری
رستم (نمائندہ پاکستان)رستم مین بازار میں نامعلوم چور دن دہاڑے بھرے بازار میں موبائل دکان سے لاکھوں روپے لے اڑے،چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، سی سی ٹی وی کیمروں سے پولیس نے فوٹیج حاصل کر لی۔واقعات کے مطابق مین بازار رستم میں واقع موبائل دکان کے مالک ابولنفیس ولد ابولفیض سکنہ آڈہ محلہ رستم نے تھانہ رستم میں پولیس کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں دوپہر کے وقت دکان کا شیشے کا دروازہ بند کرکے چند منٹوں کے لئے گھر چلاگیا جب واپس دکان کو آیا تومیرے دکان کا دروازہ کھلا تھا اور جب میں دکان کے اند ر گیا تومعلوم ہوا کہ نامعلوم چورنے دکان سے ایک لاکھ بارہ ہزار روپے کا کیش چوری کرکے بھاگ گیا تھا رستم پولیس نے مقدمہ درج کرکے دکان کے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرنے کرکے نامعلوم چور کی تلاش شروع کردی