نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران برآمد کئے گئے غیر ملکی سامان میں سپئیر پارٹس و دیگر اشیاء شامل ہیں جن مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام نان کسٹم پیڈ اشیاء کو ٹرک اور فلانگ کوچ کے ذریعے سمگل کیا جا رہا تھا جسے قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہیتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل نجم الحسنین کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے نان کسٹم پیڈ اشیاء براستہ رنگ روڈ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پراے ایس پی چمکنی خانزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک ٹرک اور فلانگ کوچ کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑیوں سے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا، برآمد ہونے والے سامان میں سپئیر پارٹس اور دیگر اشیاء شامل ہیں جسے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا، تمام کسٹم چور اشیاء کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہ