مرد اور عورت معاشرے کی بنیادی اکائی کا حصہ ہیں، عبدالقدیر اعوان
پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ رشتوں میں خوبصورت رشتہ ماں کا ہے جہاں بڑے بڑوں کے سر جھک جاتے ہیں اور اللہ کریم نے اس رشتہ کے قدموں تلے جنت قرار دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بہن کے رشتے میں وہ پیار ہے جو کہ اپنی مثال آپ ہے میاں اور بیوی کے درمیان دو میٹھے بول کتنی ہی تنگی اور تکلیف ہو اس کو ٹھہراؤ پر لے آتے ہیں جبکہ آج ہم عورت مارچ کے نام پر بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں آیا کیا یہ مسلم معاشرے میں کہاں تک درست ہے اور وہ حکومت جو یہ دعوی کر رہی ہے کہ ریاست مدینہ کی طرز پر نظام اپنائیں گے کیا یہی وہ اصو ل ہیں جو کہ معاشرے میں ایک دوسرے کو دست و گریباں کر رہے ہیں نہ کوئی اللہ کا خوف ہے اور نہ باپ،بھائی اور ماں کا لحاظ ہے کیا وطن عزیز اس لیے بنا تھا کہ ہم اپنی نئی نسل کو مغرب کی پیروی میں لگا دیں آخر میں انہوں نے تمام مسلم اُمہ کے لیئے اجتما عی دعا ما نگی