غضنفر قریشی سے جان کاخطرہ، وزیر اعظم نوٹس لیں، نواب سرفراز سیال

    غضنفر قریشی سے جان کاخطرہ، وزیر اعظم نوٹس لیں، نواب سرفراز سیال

  



لاہور (خصوصی رپورٹ)سیاسی و سماجی شخصیت نواب سرفراز سیال آف کوٹ عمر دراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ذمہ دار ادارے،مقامی ایم پی اے غضنفر قریشی کی جانب سے انہیں اور ان کے بھتیجے نواب عامر سیال کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ان کی عزت اور شہرت سے مقامی ایم پی اے غضنفر قریشی سخت پریشان ہے اور وہ ایک عرصہ سے ان کی جان کا دشمن بنا ہوا ہے۔نواب سرفراز سیال نے کہا کہ انہوں نے اس سازش کو بے نقاب کر دیا ہے اب یہ متعلقہ اداروں اور سب سے بڑھ کر وزیر اعظم عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کریں۔ نواب سرفراز سیال نے کہا کہ وہ کسی کی دھمکیوں میں آکر اپنے فلاحی کام نہیں روکیں گے اور عوام کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقامی ایم پی اے ان کی عوامی مقبولیت سے سخت خائف ہے اور مسلسل انہیں اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔اور اگر انہیں یا ان کے خاندان کو زرا بھی نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار غضنفر قریشی ہو گا۔

نواب سرفراز سیال

مزید : پشاورصفحہ آخر