شمالی وزیر ستان کے ٹرانسپورٹر وں کا معاوضہ کی ادائیگی کیلئے مظاہرہ

شمالی وزیر ستان کے ٹرانسپورٹر وں کا معاوضہ کی ادائیگی کیلئے مظاہرہ

  



بنوں (نمائند ہ خصوصی) شما لی وزیرستان کی آل ٹرنسپورٹ یو نین کے عہدیدارو ں نے نقصانات کے معاوضے نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پہیہ جام ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیااور ٹریفک کیلئے رکاؤٹیں کھڑی کردیں احتجاجی مظاہرے کے بعد شما لی وزیرستان کی آل ٹرنسپورٹ یو نین کے صدر ملک نور علی خان,جنرل سیکرٹری پیر سید ولی خان,ملک احمد خان,ملک صدیق خان اور محمد سید شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کے ہزاروں ٹرانسپورٹروں کا نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں ٹرانسپورٹر اپنی زندگی بھر کی جمع بونجی سے محروم ہوچکے ہیں ان ٹرانسپورٹروں کا اب کوئی دوسرا کاروبار نہیں ہے ان کا جو کاروبار تھا وہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے تباہ ہوچکا ہے اُنہوں نے کہاکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت ہمیں نقصان کا ازالہ نہیں دے رہی ہے ہم نے نقصانات کے ازالے کیلئے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان, وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے محکمہ اطلاعات اجمل خان وزیر اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کی ہیں مگر آج تک کوئی تسلی بخش جواب ہمیں نہیں ملا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ہم اب بھی مطمئن ہیں کہ حکومت ہمارے ٹرانسپورٹروں کو جائزہ حقوق دے گئی کیونکہ یہ ان کا اپنا حق ہے اُنہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے جن ٹرانسپورٹروں کی گا ڑیاں تباہ ہوچکی ہیں ان کو معاوضہ دیا جائے قبائلیوں کی وجہ سے اب امن قائم ہو چکا ہے ہم نے امن کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی قربانیاں دیں گے اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہماری بات نہیں مانی گئی تو مجبوراً پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر