غیرت کے نام پر قتل کرنیوالا ملزم ضمانت پر رہا

  غیرت کے نام پر قتل کرنیوالا ملزم ضمانت پر رہا

  



پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اعجازانورخان نے غیرت کے نام پرشادی شدہ بہن اوراسکے مبینہ ساتھی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا مدعی مقدمہ نے ملزم مدثر پر الزام لگایا کہ اس نے اپنی شادی شدہ بہن سمیت دو افراد کوغیرت کے نام پر قتل کردیا تھا جس پر مردان پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیاجبکہ واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کرلی ملزم نے مقامی عدالت میں ضمانت درخواست دائر کی اور درخواست خارج ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا اورفاضل جسٹس نے براہ راست شواہد کی عدم بناء پر اسکی ضمانت درخواست منظور کرلی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر