اسلام پر امن مذہب ہے،ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی

  اسلام پر امن مذہب ہے،ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی

  



بنوں (بیوروپورٹ)ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر خان آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام پر امن مذہب ہے بنوں کے امن میں علماء کرام کا کردار قابل تعریف ہے جس معاشرے میں علماء کرام امن کیلئے کردار ادا کرتے ہیں وہ معاشرہ کبھی بھی بد امنی اور بے چینی کا شکار نہیں ہوتا بنوں میں امن کیلئے ختم نبوت کے رہنما مولانا عبدالستار شاہ بخاری کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں مولانا صاحب نے ہمیشہ امن کیلئے آواز اٹھائی ہے اور ظالم کو انکے منہ پر ظالم کہا ہے جبکہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے دین اور عوام کیلئے مولانا عبدالستار شاہ کی خدمات کو ہمیشہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا ان سے جیسے لود صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اور مولانا عبدالستار شاہ بنوں کے عوام کا قیمتی سرمایہ ہیں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کو لمبی عمر دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال منڈی مدرسہ اور ضلعی دفتر ختم نبوت میں بزرگ عالم دین اور ختم نبوت کے بانی رہنما مولانا عبدالستار شاہ بخاری کی عیادت کے موقع پیر فواد زکوڑی، پر ڈپٹی چیئرمین ڈی آر سی بنوں صاحبزادہ شہاب الدین،ہیوی ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ملک نیک دراز خان،ملک حیات اللہ خان،ملک نافد خان،حافظ مولانا طیب شاہ بخاری،پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ملک شعیب خان،قاری شعیب،میر ٹھیکیدار،ملک رشید اللہ خان نورڑ ودیگر معززین بھی موجود تھے۔اس موقع پر مولونا عبدالستار شاہ بخاری کی صحتیابی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی مولانا ستار شاہ نے ڈی آئی جی بنوں،ڈی پی او بنوں اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر