قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے،اکرم خان درانی

  قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے،اکرم خان درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈروسابق وزیراعلی اکرم خان درانی نے کہاہے کہ قوموں کی ترقی کارازتعلیم میں چھپی ہوئی ہے تعلیم یافتہ اقوام کسی صورت زوال پذیر نہیں ہوسکتی ہیں نوجوان نسل اپنی تمام تر توجہ تعلیم پرمرکوزرکھیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں نورنگ کے علاقے ممہ خیل ماڈل سکول اینڈ کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے فیتہ کاٹ کر ماڈل سکول اینڈکالج افتتاح کردیا جبکہ اس موقع پر سکول اینڈکالج کے مالک حاجی شاہسوارخان،سکول اینڈکالج کے پرنسپل پروفیسرمشال خان،مروت قومی جرگہ کے سربراہ الحاج اسلم خان عیسک خیل،جے یوآئی کے صوبائی شوری کے رکن مفتی ضیاء اللہ، جے یوآئی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مولانابشیراحمدحقانی، ملک خورشیدخان، انہوں نے ماڈل سکول اینڈکالج کے نام سے تعلیمی ادارے کے قیام پر حاجی شاہسوارخان ودیگرکومبارکباددی اورامیدظاہرکی ہے کہ مذکورہ تعلیمی ادارہ میں نوجوانوں کی اخلاقی تربیت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائیگی اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے نظام تعلیم میں بہت خامیاں ہیں جس کی وجہ سے یہاں مسائل درپیش ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے دور حکومت میں جنوبی اضلاع میں تعلیمی اداروں قائم کئے گئے جن میں سکول،کالجزاوایک یونیورسٹی شامل ہیں جبکہ سابق حکومت میں سابق وزیر اعظم میاں محمد شریف کے بنوں کے دورے کے موقع پرلکی مروت کے لئے یونیورسٹی کی منظوری دی گئی تھی تاہم اس کے سوا کسی بھی حکومت نیجنوبی اضلاع میں تعلیمی اداریمنظورنہیں کی انہوں نے والدین پرزوردیاکہ اپنے بچوں کواخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے تعلیم کا بھی خاص خیال رکھاجائے اور جن کے بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہے ان کو تعلیمی اداروں میں داخل کرایا جائے تاکہ ان سے ایک اچھی شہری بن جائے انہوں نے طلباء پرزوردیاکہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پرمرکوزرکھیں کیونکہ تعلیم کے بغیر نہ ہم انفرادی طور پر اورنہ بحیثیت قوم ترقی کرسکتی ہیں۔