سندھ، جائیداد سے متعلق عوام کے مسائل گھربیٹھے حل ہوں گے

سندھ، جائیداد سے متعلق عوام کے مسائل گھربیٹھے حل ہوں گے

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جائیداد سے متعلق عوام کے مسائل گھر بیٹھے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے ریونیو اینڈ ریلیف مخدوم محبوب الزماں کے مطابق سندھ میں جائیداد سے متعلق این اوسی، فروخت کا معاہدہ اور رجسٹریشن اب آن لائن ہوگی، محکمہ ریونیومیں انقلابی تبدیلیاں لانیکی کوشش کرتے ہوئے نیاسسٹم قائم کردیا گیا ہے۔مخدوم محبوب الزماں کے مطابق نئیسسٹم میں زمینوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، ریونیومینجمنٹ اورانفارمیشن شامل ہوگی جبکہ لارمس کینام سے نئے سسٹم کی منظوری دے دی گئی ہے۔نئے سسٹم کے مطابق آن لائن درخواست پرمختیارکار3 دن میں این اوسی جاری کرنیکا پابندہوگا جبکہ شہری ہوم ڈیلیوری کی فیس دے کرگھرپر بھی حاصل کرسکیں گے۔محکمہ ریونیو کا ای اسٹامپ پیپر بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ای اسٹامپ پیپر کے اجرا سیجعلی اسٹامپ پیپرختم کرنے میں مدد ملے گی، پرانی تاریخوں کیجعلی اسٹامپ پیپر بنا کرجعلسازی کا سلسلہ رکیگا اور ای اسٹامپ پیپرآن لائن پیمنٹ کیبعد نیشنل بینک اورسندھ بینک سے ملیں گے۔نئے سسٹم سے عوام کو آن لائن پراپرٹی کیکولیٹر کی سروس بھی ملے گی اور آن لائن پراپرٹی کیلکولیٹر سے پراپرٹی کی مالیت اوراسٹامپ ڈیوٹی فوری معلوم ہوسکے گی جبکہ نئے سسٹم کا مقصد عوام کو دفاترکے چکرلگانے سے بچانا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر