تحریک انصاف میں اختلافات سینئر نائب صدرحنید لاکھانی مستعفی

  تحریک انصاف میں اختلافات سینئر نائب صدرحنید لاکھانی مستعفی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے سبب پارٹی کے سینئرنائب صدرحنید لاکھانی مستعفی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدرحنید لاکھانی مستعفی ہو گئے ہیں، حنید لاکھانی نے استعفیٰ چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کوبھیج دیا۔ذرائع کے مطابق حنید لاکھانی کی جانب سے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان من پسند فیصلے کر رہے ہیں۔ حنید لاکھانی کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کابینہ کی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔حنید لاکھانی کی استعفے کے معاملے پر چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور گورنر سندھ کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر