قندیل جعفری کیس میں نامزدملزمان کا کردار قابل مذمت ہے،آرٹس فورم

    قندیل جعفری کیس میں نامزدملزمان کا کردار قابل مذمت ہے،آرٹس فورم

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف شاعرہ قندیل جعفری پر 23دسمبر2018 آرٹس کونسل کے جنرل باڈی اجلاس میں چند غنڈوں نے برسراقتدار گروپ کی ایماء اور سرپرستی میں حملہ کیا، اس وقت ضلعی انتظامیہ کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے اور آرٹس کونسل کے پانچ سو سے زائد افراد بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس حملے میں نامزد ملزمان کا کردار قابل مذمت ہے۔ اور23دسمبر2018ء آرٹس کونسل کراچی کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار دی آرٹس فورم کے ذمہ داران نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہمارا مطالبہ ہے کہ ان غنڈوں اور پشت پناہی کرنے وا لوں کو بے نقاب کیا جائے۔ موجودہ قابض گروپ اب کس منہ سے خواتین کانفرنس منعقد کررہا ہے۔ جبکہ وہ اس واقعہ میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ خواتین کا احترام کرتا ہے اور ان حقوق کے لیے کوشش کرتا رہے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر