رینجرز نے فروری میں اسمگلنگ کی مختلف کوششوں کو ناکام بنادیا

    رینجرز نے فروری میں اسمگلنگ کی مختلف کوششوں کو ناکام بنادیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزکی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر رواں سال ماہ فروری 2020 میں کراچی اور اندرون سندھ میں مختلف چیک پوسٹوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی نان کسٹم پیڈ اشیا اور منشیات بر آمد کرلی گئیں جن کی مالیت تقریبا73.80 ملین ہے۔ بر آمد شدہ سامان اور منشیات کسٹم اورادارہ انسدادِمنشیات حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر