بینک اسلامی کے برانچ منیجرز کیلئے سرٹیفائیڈ پروگرام کا انعقاد

  بینک اسلامی کے برانچ منیجرز کیلئے سرٹیفائیڈ پروگرام کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے سینٹر برائے اسلامک فنانس کے تعاون سے لاہور میں اپنے برانچ منیجرز کیلئے اسلامک فنانس کے بارے میں سرٹیفائیڈ پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد بینک اسلامی کے برانچ مینجرز کو مکمل اور لازمی اسلامی بینکاری کے علم سے بھرپور استفادہ حاصل کرانا تھا تاکہ وہ مکمل مہارت کے ساتھ اپنے صارفین کی خدمت کر سکیں۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف فنانس، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اور چیئر آف سینٹر فار اسلامک فنانس ڈاکٹر سعد عظمت نے اس پروگرام کی ٹریننگ کروائی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ LUMS کے سینٹر فار اسلامک فنانس اور بینک اسلامی کے مابین یہ شراکت داری پاکستان میں اسلامک فنانس کے فروغ میں مددگار ہوگی۔ بینک اسلامی پاکستان کے سربراہ ترسیل ملکی رضوان عطاء نے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ایک ممتاز اسلامی بینک کے برانچ منیجرز کی حیثیت سے ٹیم ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شرعی اصولوں کے مطابق بینکاری کے بارے میں آگاہ کریں۔ لہذا ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ربا (سود) کے بارے میں بنیادی آگاہی پیدا کریں اور اسلامی فنانس کے بنیادی فریم ورک کو یقینی طور سے سمجھیں۔ برانچ منیجرز کے لئے اس پروگرام کا منصوبہ بینک کی تسلسل سے ترقی اور صلاحیت کی تیاری کے اقدام کے طور پر بنایا گیا تھا۔ سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کی صدارت جنرل منیجر سینٹرل ریجن عاصم سلیم نے کی جبکہ تقریب میں سیکشن ہیڈ، ٹریننگ اینڈ آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ عائشہ اشرف جانگڑا نے شرکت کی۔ LUMS کے سینٹر آف اسلامک فنانس کا قیام اسلامک فنانس انڈسٹری کے بڑھتے ہوئے انسانی وسائل اور معلومات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا۔