زاہد عسکری کے بڑے بھائی ساجد علی عسکری انتقال کر گئے

  زاہد عسکری کے بڑے بھائی ساجد علی عسکری انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری کے بڑے بھائی سید ساجد علی عسکری 70سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ِ جمعہ جامع مسجد حنیفیہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی اور ماڈل کالونی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں اہل محلہ اور عزیزو اقارب اور احباب نے شر کت کی۔ دریں اثناء سید ساجد علی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امراء برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر واسع شاکر،راجہ عارف سلطان،مسلم پرویز،سیکریٹری کراچی عبدالوہاب،ڈپٹی سیکریٹریز حافظ عبدالواحد شیخ، یونس بارائی،انجینئر عبدالعزیز،راشد قریشی،نوید علی بیگ، عبدالرحمن فدا اوردیگر نے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔