پسکو، نادہندہ پرائیویٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کا سلسلہ شروع
پشاور(پ ر)پسکو نے پاورڈویژن کی ہدایات پربڑے نادہندہ پرائیویٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،اس سلسلے میں پشاور سرکل کے دوست محمد کو 31 لاکھ 43 ہزار روپے،عجب خان ریگی کنڈر کو 29 لاکھ 50 ہزار روپے ،مصومر کو29 لاکھ 47 ہزار روپے،کرامت شاہ ریگی کو 29 لاکھ 39 ہزار روپے،عبداللہ سکنہ ریگی کو اور صابرخان کو 29 لاکھ 38 ہزار روپے،شفیع اللہ خان اورمصمرخان،،مسکین،نورخان ولد نورذادہ ریگی کو 29 لاکھ 37 ہزار روپے،روخان ولد نورزادہ کو29 لاکھ 36 ہزار روپے،محمدجان اورمحمدعمرکو 29 لاکھ 34 ہزار روپے،خالد خان سکنہ کنڈرے کو 29 لاکھ 31 ہزار روپے،عبدالواحد ولد گل ولی رکا زئی کو 29 لاکھ 30 ہزار روپے،حواس گل یوسف زئی کو 29 لاکھ 22 روپے،شمشاد کو 29 لاکھ 21 ہزار روپے،خادی مولہ کنڈیر،محمدانورریگی کو 29 لاکھ 18 ہزار روپے،عمرا خان ولد نیاز گل کو 29 لاکھ 17ہزار روپے،محمدانور آفدیزئی کو 29 لاکھ 15 ہزار روپے،حاجی گل آفریدی،ہدایت اللہ،امین جان،محمدسعید،حستم خان کو 29 لاکھ 14 ہزار روپے،عبدالغفور کنڈرے ریگی کو 29لاکھ 13 ہزار روپے،حیات میریوسف زئی ریگی،مظفرخان کو 29 لاکھ 12 ہزار روپے،سعیدالرحمان کو 29 لاکھ 11 ہزار روپے،خیال محمدیوسف زئی کو 29 لاکھ 10 ہزار روپے،ارسلہ خان روکا ذئی ریگی کو 29 لاکھ 9 ہزار روپے،خیبرسرکل کے ریاض ارشد انڈسٹریل 74 لاکھ 98 ہزار روپے،شاہداقبال رف کو 39لاکھ 15 ہزار روپے،سوات سرکل کے علی خان کو 45 لاکھ 54 ہزار روپے،بنوں سرکل کے رب نواز آئس فیکٹری کو60 لاکھ 4 ہزار روپے،ڈبلیوایس ایس کو 46لاکھ 89 ہزار روپے،ایریگیشن ٹیوب ویل کو 40 لاکھ 94 ہزار روپے، ہزارہ 2 سرکل کے شاہ جہان خان انہرفلورمل کو 44 لاکھ 65 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے،چند صارفین نے اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات ادا کردئیے ہیں اور بجلی منقطع کرنے سے بچالی ہے،باقی ماندہ نادہندہ پرائیویٹ صارفین کو آخری ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات ہرصورت میں ادا کریں بصورت دیگر، ان نادہندہ پرائیویٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی بغیر کسی مزید نوٹس کے منقطع کردی جائے گی اور اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک ادائیگی نہیں جاتی.