کراچی میں آسٹریلین اسکلڈ اینڈ بزنس سیمینار کا انعقاد

    کراچی میں آسٹریلین اسکلڈ اینڈ بزنس سیمینار کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع ہنر مند افراد اور کاروباری حضرات کیلئے آسڑیلین امیگریشن کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلین اسکلڈ اینڈ بزنس سیمینار پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں منعقد ہوااس سیمینار میں آسٹریلیا سے خصوصی طور پر آئے ہوئے کے بی اے گلوبل کے سی ای او پرنسپل مائیگریشن ایجنٹ مسٹر شامبھو کاڈیل، گلوبل ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ روشن چھتری اور گلوبل ہیڈ پاکستان اینڈ مڈل ایسٹ رافع خان نے شرکت کی اور فل ڈے سیشن میں آنے والے سینکڑوں افراد کو آسٹریلیا میں امیگریشن لاء اور طریقہ کار سے فرداً فردا ًآگاہ کیا،شامبھو کاڈیل اس موقی پر پاکستانی ہنر مند ار بزنس سے وابستہ افراد کے لئے آسٹریلیا میں درجنو مواقع بیان کئے اور روشن مستقبل کا یقین دلایا رافع خان نے کہا کہ ہم وطنوں کے لئے پہلی بار آسٹریلیا میں شاندار مستقبل منتظر ہے جو کہ یقیناً پاکستان کی ترقی کا سبب بنے گا سیمینار کے آخر میں اوزی پاک بزنس اینڈ کلچرل فورم کی جانب سے بزنس کمیونٹی اور کے بی اے گلوبل کے سی ای او شامبھو کاڈیل کے اعزاز میں ایک عشائیہ رکھا گیا جس میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سید ناصر حسین شاہ بطور مہمان خصوصی. شریک ہوئے۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی مہمان خاص اور بزنس کمیونٹی سیبزنس لیڈر میاں زاہد حسین،سابق مشیر وزیر اعظم مرزا اختیار بیگ، صدر کاٹی شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدر کراچی چیمبر ارشد اسلام،چیئرمین آباد محسن شیخانی، نہال ہاشمی، فرحان الرحمان، چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی، میجر طارق ہاشمی، نیئر ہاشمی، جمال اظہر، زوہیب طاہر، صدر پریس کلب امتیاز فاران، سابق سیکریٹری پریس کلب اے ایچ خانزاددہ، سرمد علی، دیگر بزنس کمیونٹی اور سماجی اور صحافتی شخصیات شریک ہوئیں۔پاکستانیوں کیلئے آسٹریلیا کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ باقاعدہ مستند ادارے (مارا) مائی گریشن ایجنٹس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے ہنرمند افراد اور بزنس میں امیگریشن سیمینار منعقد ہوا۔آسٹریلین امیگریشن سیمینار اسٹار مارکیٹنگ کے اشتراک اور آسٹریلیا پاکستان کے مابین اپنی طرز کے واحد اور معتبر ادارے اوزی پاک بزنس اینڈ کلچرل فورم کے تعاون سے منعقد ہوا۔چیئرمین اسٹار مارکیٹنگ اور اوزی پاک فورم واثق نعیم نے اس موقع پر اس سیمینار کو پاکستانی عوام کے لئے بہترین موقع قرار دیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر، انجینئر، آئی ٹی پروفیشنل، نرسز، شیف اور دیگر کے لئے ایک شاندار موقع ہے۔صدر اوزی پاک فورم محمود احمد خان نے کہا کہ ہنر مند افراد کے لئے امیگریشن کے نسبتاً کم مواقع میسر آتے ہیں یہ سیمینار کاروباری اور ہنر مند افراد کے لئے جانب روشن مستقبل کی ضمانت بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے فارن ایکسچینج میں اضافے اور ترقی کے پہیے کو مزید تیز رفتار کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کی میزبانی اوزی پاک بزنس اینڈ کلچرل فورم کے نائب صدر آغا شیرازی نے کی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر