پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے پانچ ایوارڈ اپنے نام کر لیے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک کانفرنس میں ہونے والے گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈز میں پانچ ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔ گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈز ہر سال ڈائیورسٹی ہب پاکستان کی جانب سے منعقد کیے جاتے ہیں جن کا مقصد ان کمپنیوں کو کارکردگی سراہنا ہے جو ڈائیورسٹی اور انکلوژن کے حوالے سے گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک کی جانب سے مقرر کیے گئے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ سال 2019 میں پاکستان ٹوبیکو نے لرننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں ایک ایوارڈ جیتا تھا تا ہم اس سال پانچ ایوارڈ اپنے نام کیے جن میں سے دو ایوارڈز بیسٹ پریکٹسز اور تین ایوارڈز لررنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن کمیونیکیشن، ریکروٹمنٹ اور ریٹنشن، اور وژن اینڈ سٹریٹجی کے حوالے سے حاصل کیے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عثمان ظہور کا کہنا تھا کہ گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک کانفرنس ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ادارے ایک جگہ جمع ہوتے ہیں ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن کے حوالے سے اپنے سفر اور کامیابیوں کے حوالے سے بات کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی میں ہم ایسے اقدامات کو فروغ دے رہے ہیں جن سے ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔