عمارتیں بنانا مال کمانے کاذریعہ ہے، فردوس شمیم نقوی

عمارتیں بنانا مال کمانے کاذریعہ ہے، فردوس شمیم نقوی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمارتیں بنانا مال کمانے کا ذریعہ ہے، رشوت چلتی ہے، ناجائز اور منظوری کے بغیر بھی عمارتیں بنتی ہیں، کچھ لوگ مال بناتے ہیں۔فردوس شمیم نقوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان بہت اچھا کام کر رہے ہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غریب طبقے کا خیال رکھا گیا، چاہتا ہوں بلڈنگز ٹوٹنے سے پہلے سسٹم کو ٹھیک کیاجائے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سسٹم اس وقت ٹھیک ہوگا جو منظور کاکا جیسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ماضی میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جوآدمی کنٹرولربن گیاوہ ارب پتی بن گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ٹھیکے پرچلتی ہواس جگہ کے اوپر پہلے لٹکا، ہم اپنی خدمات ہروقت دینیکو تیار ہیں لیکن کوئی مشورہ ماننے کو تیار ہو، یہاں اختیارات کی جنگ کی بات ہوتی ہے۔واضح رہے کہ گولیمارمیں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک اورخاتون کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر