چارسدہ میں بدقماش عناصر کیخلاف آپریشن، 353اشتہاری، 80مشتبہ گرفتار

چارسدہ میں بدقماش عناصر کیخلاف آپریشن، 353اشتہاری، 80مشتبہ گرفتار

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چارسدہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف اپریشن۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب 353اشتہار ی مجرمان سمیت 80مشتبہ افراد گرفتار۔ گرفتار ملزما ن کے قبضے سے 3رائفل،22بندوق، 263پستول، 15کلاشنکوف، 1کالا کوف 4572 کارتوس،3ڈائنامائیٹ اور 6گز سیفٹی فیوز برآمد۔ اپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 112کلوگرام چرس،7.127 کلوگرام ہیروئن، 3.770کلوگرام آئس اور 17بوتل شراب کی بوتلیں بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایات پر چارسدہ پولیس نے ضلع بھر میں سماج دُشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ماہ فروری میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 317 خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 80مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 رائفل،22بندوق، 263پستول 15کلاشنکوف،1کالاکوف،4572کارتوس،3ڈائنامائیٹ اور 6گز سیفٹی فیوز برآمد۔ اپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 112کلوگرام چرس،7.127 کلوگرام ہیروئن، 3.770کلوگرام آئس اور 17بوتل شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لئے۔ جاری کر دہ پریس ریلیز میں ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے کہا ہے کہ معاشرئے میں امن وامان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر جامع اور بھر پور کاروائی کر رہے ہیں۔عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔عوام الناس کے تعاؤن کی بدولت جرائم کا خاتمہ ممکن بناکر دم لیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر