تخت بھائی،منشیات رکھنے والا ملزم عدم ثبوت پر بری

      تخت بھائی،منشیات رکھنے والا ملزم عدم ثبوت پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تخت بھائی یاسر شبیر کی عدالت نے ٹرائل کے دوران کمزور شہادت کی بناء پر منشیات رکھنے والے ملزم کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شیرگڑھ پولیس نے ملزم عنایت اللہ ولد عزیز خان سکنہ شیرگڑھ کے قبضے سے 24 جنوری 2019 کو 300 گرام آئس اور 1010 گرام ہروئن برآمد کرکے گرفتار کیا تھا کہ عدالتی ٹرائل کے دوران اثتغاثہ جرم ثابت نہ کرسکے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تخت بھائی یاسر شبیر کی عدالت نے کمزور شہادت کی بناء پر ملزم کو بری کردیا۔ملزم کی طرف سے سینئر قانون دان سیف اللہ خان ایڈوکیٹ،فضل حلیم ایڈوکیٹ اور اسد ضیاء مہمند ایڈوکیٹ پینل نے پیروی کی۔