ڈی ایم ڈی کے کنٹریکٹ میں توسیع کیخلا ف رٹ پر ایم ڈی سے جواب

  ڈی ایم ڈی کے کنٹریکٹ میں توسیع کیخلا ف رٹ پر ایم ڈی سے جواب

  



پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائی کورٹ نے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سابق ایکٹنگ ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے کنٹریکٹ میں توسیع کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پروزیرتعلیم اور منیجنگ ڈائریکٹر سے جواب طلب کرلیا جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اعجاز انورپر مشتمل دورکنی بنچ نے درخواست گزار اسماعیل خان کی رٹ کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے سکولوں سے باہر بچوں کو نجی سکولوں میں داخل کرنے کیلئے فروغ تعلیم واؤچرسکیم کا آغاز کیا جس کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 279ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جس میں مبینہ طورپرخردبردکاانکشاف کیا گیادرخواست گزارکیمطابق بچوں کے داخلے کے بدلے نجی سکولوں کو رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث انہیں نقصان اٹھانا پڑا جسکے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کیا جبکہ صوبائی انسپکشن ٹیم نے بھی متعلقہ ڈی ایم ڈی اور دیگرافسران کیخلاف انکوائری بھی کی تھی تاہم درخواست گزارکے مطابق کنٹریکٹ ختم کرنے کی بجائے ڈی ایم ڈی کے کنٹریکٹ میں 31اکتوبر2021تک توسیع دی گئی دورکنی بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر توسیع سے متعلق وزیرتعلیم اور منیجنگ ڈائریکٹر سے 14رو ز کے اندر جواب مانگ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر