سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل

سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان) سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے کہا کہ وہ پہلے بھی مسلم لیگ ق میں رہ چکے ہیں۔لیکن گذشتہ چند برسوں کے دوران وہ بعض ذاتی مجبوریوں کے باعث (ق) لیگ سے دورچلے گئے۔ جس کا انہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احساس ہوا تو وہ اب دوبارہ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل ہورہے ہیں۔ چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ق) کو ضلع بھر میں مضبوط بنائیں گے۔ اوراسکی یونین کونسل سے لیکر ضلعی سطح تک تنظیم نو کریں گے۔ انہوں نے چوہدری پرویز الہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جتنی ترقی پرویز الہی کے دور میں ہوئی۔اسکی مثال ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ محال ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے گذشتہ الیکشن تحریک لبیک کے پلیٹ فارم سے لڑا تھا۔
ق لیگ میں شامل

مزید :

صفحہ اول -